لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے لاہور پہنچ گئے،زمان پارک برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا پرجوش کارکنوں نےاپنےقائدکا استقبال بھی پرجوش اوروالہانہ کیا، عمران خان جب بنی گالہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سے نکلے،توان گاڑیوں کا قافلہ بھی ساتھ نکلا،پرجوش کارکن اپنے قائد اور آزادی مارچ کیلئے نعرے لگاتے رہے، پولیس اسکواڈ سیکیورٹی دیتا رہا، گاڑی میں بیٹھے عمران خان کا پر اعتماد چہرہ چودہ اگست کے آزادی مارچ کی کہانی بتارہا تھا، ہشاش بشاش عمران خان کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔
دوسری جانب عمران خان کے لاہور پہچنے سےقبل لاہورکازمان پارک اکھاڑا بن گیا، زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے پتھراؤ اور جوابی پتھراؤسے کشیدگی پھیل گئی لیکن معاملہ وقتی طور پر ٹل گیا۔
آزادی مارچ سےقبل تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد جانے کیلئے پرجوش ہیں، تو ن لیگ والے بھی موقع کی کھوج میں ہیں، مقابلہ سخت،اور فضاؤں میں کشیدگی پھیل چکی ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سیاسی قیادت نے افہام و تفہیم کا مظاہرہ نہ کیا،تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔