لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اورعمران خان مفرورہیں، انہیں انتشار پھیلانے کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر کارگو ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کا تماشہ بنانے کا موقع فراہم نہیں کیا جاسکتا ہے، وہ کے پی کے حالات صحیح کریں پھر ہم سے بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر لکھ کر دے کہ پرامن جلسہ کیا جائے گا تو انہیں کوئی نہیں روکے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔