اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی ہے مُشکل میں ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج رپورٹ پر ردعمل آج دینگے مگر جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مایوس کردیا ہے، کمیشن نے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کر مسترد کردیا، پی ٹی آئی کے پارٹی اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا، جس کے بعد آج عمران خان رپورٹ پر پارٹی کا رد عمل دینگے۔
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے قوم مایوس ہوئی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہنا ہے کہ کھلے دل سےعمران خان کےمطالبات مانے معاہدے کے تحت دونوں پارٹیوں کو فیصلہ تسلیم کرنا ہے۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے جبکہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ دو ہزار پندرہ الیکشن کا سال ہو نہ ہو لیکن یہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی کا سال ضرور ہے۔