اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

عمران خان خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

منڈی بہاؤالدین : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ری الیکشن کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن خوفزدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نےنقادوں کوخوب باؤنسر مارے خیبر پختونخوا کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو چیلنج کردیا کہ دوبارہ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف امیروں سے پیسہ اکٹھا کر کے غریبوں پر خرچ کرے گی اور باہر جو بھی ناجائز پیسہ موجود ہے اسے واپس لے کر آئیں گے۔

- Advertisement -

مغرب میں امرا سے ٹیکس لے کر عوام پر خرچ کیا جاتا ہے ہمارے ہاں غریبوں کے پیسوں پر امیر عیش کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا دھاندلی کے لئے ہم نے آواز اٹھائی۔خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے الزامات سے خوفزدہ نہیں۔

عمران خان نے کہا اے این پی والوں نے پچھلے پانچ سالہ اقتدار کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے اگر تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کروا دیئے ہیں تو اب کہا جا رہا کہ دھاندلی ہو گئی ہے۔چند دن میں یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں کیا ہوا۔

عمران خان نے کہا اے این پی والوں نے پچھلے پانچ سالہ اقتدار کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے اگر تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کروا دیئے ہیں تو اب کہا جا رہا کہ دھاندلی ہو گئی ہے۔

کپتان نےمنڈی بہاؤالدین کےعوام کوکہاکہ ضمنی انتخاب میں بلے پر مہر لگانے کے ساتھ اسی سال عام انتخابات کی تیاری بھی کر لیں،انہوں نے وعدہ کیا کہ ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے ،دبئی کا پیسہ واپس لائیں گے۔

ری الیکشن کی بات پر عمران خان کو کرکٹ میچ کا قصہ یاد آگیا، دوبارہ الیکشن کی بات نکلی تو عمران خان نے انڈیا کے بیٹسمین سری کانت کو آؤٹ کے دوبارہ باری دینے کا قصہ سنایا، انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں دھاندلی کا الزام لگارہی ہیں ان کو کہتا ہوں کہ آؤ دوبارہ میچ کھیلو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں