اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان دو روزہ نجی دورے پر تین جنوری کو لندن روانہ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان دو روزہ دورے پر ہفتہ کو لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ مختصر قیام کے دوران اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ وقت گزاریں گے ۔
عمران خان دھرنے میں مصروفیت کے باعث لمبے عرصہ تک بچوں سے دور رہے ہیں تاہم اب فرصت کے لمحات میں عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ 18جنوری کے جلسہ سے قبل کچھ وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں گے۔
عمران خان دو روزہ قیام کے بعد وطن واپس آ جائیں گے اور چھ جنوری کو ہونے والی کور کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔