لاہور: عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانچ ارب روپے کی وصولی کیلئے ایوان وزیر اعظم کو چھوٹ ملے گی نہ پارلیمنٹ ہائوس کو چھوٹ ملے گی، عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں۔
نئے سال کے پہلے دن عابد شیر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی جائے، انہوں نے کہا کہ پارلمنٹ ہائوس ہو یا ایوان وزیر اعظم کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی ،انہوں نے دوران ڈیوٹی قتل کر دئے جانے والے ایس ڈی او کے لوحقین کو پچیس لاکھ روپے اور ا نکے بچوں کے تعلیمی اخراجات دینے کا اعلان کیا۔
عابد شیر علی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کر دیں اور معاملا ت مذاکرات کے ذریعے حل کریں،انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کو بقایاجات کی ادئیگی کیلئے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، نادہندہ ادارے بلوں کی ادائیگی کا فوری بندو بست کریں ۔