منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کے چہرے بےنقاب کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نےانتخابات میں دھاندلی کے عوض مراعات حاصل کرنے والوں کوبے نقاب کردیا۔

عمران خان نے بنی گالہ میں انتخابی دھاندلیوں کے ذریعےشریف برادران کو فائدہ پہنچا کر مراعات حاصل کرنیوالے کرداروں کوبےنقاب کیا، عمران خان نےبتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کوخدمت کےعوض ان کے بیٹے کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا، عمران خان کے مطابق جسٹس رمدے کے بیٹےمصطفی رمدے، بھائی اسد رمدے اور بھتیجی کو بھی نوازا گیا، عمران خان نےکہا جسٹس انور محبوب کو ایک سال کی توسیع سمیت دیگر مراعات دے کر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا موقع دیا گیا۔

عمران خان نے پینتیس پنکچر والے نجم سیٹھی کو ملنے والی مراعات کا پردہ چاک کیا ، عمران خان نےبتایا سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کو خدمت گزاری پر دو بار توسیع ملی، تحریک انصاف کےچیئر مین نے طارق باجوہ، شاہد خان، ریٹرننگ آفیسرز اور ڈی آر اوز کو بھی دی گئی خصوصی مراعات کا ذکر کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا ملکی مسائل کا حل مارشل لاء میں نکالنے والوں کی سوچ غلط ہے، اُن کا کہنا تھا چودہ اگست کو آنے والا سیلاب کوئی نہیں روک سکتا پولیس والے ملک بچائیں ایک خاندان کے ملازم نہ بنیں، جو بادشاہت سے تنگ ہیں وہ نئے پاکستان کے لئے باہر نکلیں۔

اہم ترین

مزید خبریں