پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عمران خان پی ایل سی کاطیارہ بےدریغ استعمال کررہےہیں، پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے الزام عائد کیاہے کہ عمران خان غیر قانونی طور پر ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طیارے کو استعمال کر کے چوری کی رقم سے جلسوں میں شرکت کرتے ہیں ۔

میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ یہ طیارہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا ہے جس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جزل جہانگیر ترین کے صرف 29 اعشاریہ 76 فیصد حصص ہیں جبکہ 70 اعشاریہ 24فیصد حصص دیگر لوگوں کے ہیں اور عمران خان یہ جہاز اپنی ملکیت سمجھ کر استعمال کرتے ہیں یہ عمل غیر قانونی اور جرم ہے اس پر کمپنی کے ڈائریکٹر کو سزاہو سکتی ہے۔

وزیر اطلاعا ت نے کہا کہ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں بھی جہاز کے اخراجات کا ذکر نہیں، ان کا کہنا تھا کہ آج پی آئی اے کی پرواز میسر تھی لیکن عمران خان گوجرانولہ جلسہ میں حصوصی طیارے میں گئے،انہوں نے عمران خان کو چیلنج کیا اورکہا کہ وہ جواب دیں کہ اپنی سیاسی مہم پر وہ عوام کی رقم کیوں خرچ کرتے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران حان کے وی آئی پی پووٹوکول پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں اور وہ چند روز میں عمران خان کی بڑی بڑی چوریاں بے نقاب کریں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو روز ایک سفیر کو وضاخت پیش کرنی پڑتی ہیں،گزشتہ زوز انہوں نے امریکی سفیر جبکہ آج چین کے سفیر کے آگے وضاحتیں پیش کر تے رہے۔

اہم ترین

مزید خبریں