منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عمران خان کی تحریکِ انصاف کا حصہ بننے والا تھا، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعدرفیق نے تسلیم کر لیا کہ وہ عمران خان کی تحریکِ انصاف کا حصہ بننے والے تھے، معروف تجزیہ کارہارون الرشید کا کہنا تھا کہ  ملاقات کے بعد سعد رفیق نے لندن جاکر نواز شریف سے ڈیل کرلی۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہارون الرشید عمران خان کو پارلیمنٹ لاجز میں ان کے پاس لائے تھے تو عمران خان نے انہیں تحریکِ انصاف کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنانے کی پیشکش کی تھی۔

خواجہ سعد رفیق کے اس بیان پر ہارون الرشید نے اے آر وائی کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے ملاقات کے بعد لندن جا کر نواز شریف سے ڈیل کی اور اپنے اپنی بیگم اور اپنے بھائی کے لئے انتخابی ٹکٹ لے کر واپس آئے۔

ہارون الرشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق ان سے بات کریں تو وہ اور بھی بہت سے باتیں سامنے لاسکتے ہیں، اب گیند خواجہ سعد رفیق کے کورٹ میں ہے اور دیکھنا ہے کہ وہ اس چیلنج کا جواب دیتے ہیں یا خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں