کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات نے ساحلی علاقوں میں مقیم خاندانوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کردی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے بتایا کہ سمندری طوفان نیلوفر جمعرات کو بارہ بجے کے بعد کراچی کی حدود میں داخل ہوگا۔
شرجیل میمن نے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مقیم خاندانوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جمعے کو اسکول بند ہوں گے عوام غیر ضروری نقل وحمل سے پرہیز کریں انہوں نے بتایا کہ ساحل سمندر پر جانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔