جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

عید الاضحیٰ کے موقع پرصدرِپاکستان اوروزیراعظم کا خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدرممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے، اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کیلئے اخوت اور ہمدردی کے جذبے کی ضرورت ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین کا کہنا ہےکہ سنت ابراہیمی ایثارو قربانی کا درست دیتی ہے،جس کی زندگیوں میںعملی مثال قائم کرناہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کیلئےاخوت اورہمدردی کےجذبےکی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی کے مشن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گےاورسیلاب متاثرین کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے،متاثرین کی بحالی کیلئےتمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےدہشتگردی اور انتہا پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ملکی خوشحالی وعزت کیلئےافسران اور جوانوں نےبہت قربانیاں دیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوم ضرب عضب سے بےگھرافرادکی قربانیوں سےبخوبی آگاہ ہےاور متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئےکوئی غفلت نہیں برتی جائےگی۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتوں نےدانشمندی کامظاہرہ کیا اور ملکی خوشحالی کاایجنڈاجاری رکھنےکیلئےاعتماد پرقوم کےمشکورہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں