کھوئے کی سویاں
اجزاء
کھویاں: 400گرام
سویاں 1 کلو
بالائی 1/2 کل
دودھ 1 لیٹر
چینی حسب ذائقہ
گھی پاؤ کلو
گری بادام 50 گرام
پستہ 50 گرام
کشمش 50 گرام
زعفران (پسی ہوئی) 50 گرام
سبز الائچی حسب ذائقہ
کیوڑا 1 بڑا چمچہ
ترکیب
ایک پین لیں اس میں گھی گرم کریں اور سبز الائچیاں ڈال کر بھون لیں پھر سویوں ڈال دیں اور بادامی رنگت آنے تک بھونیں، جب سویاں بھون جائے تو دودھ ڈال کر مدھم آنچ پر پکنے دیں۔
سویاں پک جائیں تو بالائی اور کھوئے کو ملا کر پھینٹیں۔ اس میں چینی پیس کر ملادیں۔ ساتھ ہی زعفران بھی شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ چمچہ چلاتے رہیں۔ چینی کا پانی خشک ہوجائے تو کیوڑا ڈال کر چند منٹ دم پر رکھ دیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر ڈرائی فروٹس سے سجائیں۔