شیخوپورہ : غیر ملکی فوڈ چین کے آؤٹ لیٹ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں حق ہوگیا تاہم حملہ آور فرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرملکی فوڈ چین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں غیر ملکی فوڈ چین کے آؤٹ لیٹ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں حق ہوگیا۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہوگیا، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں : غیر ملکی فوڈ آؤٹ لیٹس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ریاست ایکشن میں آ گئی
گذشتہ روز راولپنڈی میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی تاہم حملہ کرنے والے 4 ملزمان کی شناخت ہو گئی اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم کو گجرا چوک سے گرفتار کیا گیا، جسے کینٹ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل کراچی ، لاہور ، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں بھی غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے توڑپھوڑ کی تھی۔