ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

فرنچ اوپن ٹینس: دفاعی چیمپئن ماریہ شراپووا آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: دفاعی چیمپئن روس کی ماریہ شراپووا چوتھے راؤنڈ میں شکست کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں، ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر نے میزبان کھلاڑی گیل مونفلس کو چار سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ تین، چار چھ، چھ چار اور چھ ایک رہا۔ جنرل ساؤنڈ کوارٹرفائنل میں فیڈرر کا مقابلہ ہم وطن اسٹینلاس واورینکا سے ہوگا۔

ویمنز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئین روس کی ماریہ شراپووا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا نے شراپووا کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں