بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فلسطینی طالبہ نے حجاب میں خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوجرسی: امریکہ کی رہائشی فلسطینی نژاد مسلمان طالبہ نے اپنے اسکول میں خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو جرسی کے کلفٹن ہائی اسکول میں ہونے والے خوش لباسی کے مقابلہ میں امریکہ کی رہائشی فلسطینی نژاد طالبہ ابرار شاہین جو مکمل حجاب کے ساتھ ہوتی ہیں نے اپنے مخصوص لبا س کی بنا پر مقابلہ جیتا،جس کے باعث انہیں انعام سے نوازا گیا۔

ان کے لباس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ٹخنوں تک سیاہ سکرٹ اور پتلی جینس، جوتے اورسبز اسکارف جو مختلف خوشنما رنگوں میں ہوتا ہے زیب تن کرتیں ہیں۔

ایک امریکی جریدے کوانٹرویودیتے ہوئے ابرار شاہین کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں اس انعام کی حقدار ٹھہری۔

انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار بھی کیا کہ ایسے انعامات اکثر چیئر لیڈرز، مشہور ماڈلز یا خواتین کو دیا جاتا ہے، اس حوالے سے مقابلے میں شریک دیگر طالبات نے ابرار شاہین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقابلہ میں شریک 800 طالبات میں بارار شاہپین کو انعام ملنا ہمارے لئے بھی باعث فخر ہے۔

مسلمان طالبہ کو اسلامی لباس پرانعام ملنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مغربی معاشرے میں بھی آج بھی اسلامی لباس کو قابل فخر سمجھا جاتا ہے اور اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں