آسٹریا :جیمز بانڈ سلسلے کی نئی فلم سپیکٹرکی آسٹریا کے برف پوش پہاڑوں پر شوٹنگ جاری ہے۔
سونی پکچرز نے جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم سپکیٹر کی جھلکیاں شائقین کے لئے جاری کر دی ہیں، فلم کی شوٹنگ آسٹریا کے برف پوش پہاڑوں پر جاری ہے۔
جس میں سپیکٹرکے لئے دنیا کے مشہور کار سازاداروں نے خاص طور پر گاڑیاں بنائی ہیں، جو جدید آلات جنگ سے لیس جیگوار سی ایکس، سیونٹی فائیو رینج روور سپورٹ ایس وی آر اور ڈیفنڈر بگ فٹ کی شکل میں نظر آئیں گی۔
ڈینیئل جیمز بانڈ کے کردار میں ان گاڑیوں میں بدمعاشوں کا پیچھا کریں گے، فلم متوقع طور پر نومبر میں ریلیزکر دی جائے گی۔