ہالی ووڈ: باکس آفس پر خلائی مخلوقوں کا قبضہ ہوگیا ہے، فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی نے ایک کھرب روپے کا شاندار بزنس کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔
طاقتور خلائی مخلوقوں کا دنیا پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا، انہیں بس ایک موقع کی تلاش تھی، کیپٹن پیٹرکا جہاز غلطی سے غیر انسانی مخلوق کی سرزمین پر تباہ ہوگیا، خلائی مخلوقوں کو زمین پر حکمرانی کرنی ہے مگر پیٹر انہیں من مانی نہیں کرنے دے رہا۔
یہ سائنس فکشن اینی میٹد فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کی کہانی ہے، عجیب و غریب خلقت نے دنیا پرتو قبضہ نہ جمایا مگر باکس آفس پر حکمرانی ضرور کرلی۔
فلم نے ایک کھرب روپے کا کھڑکی توڑ بزنس کرکے موسم گرما کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑدیا، جس کے بعد گارڈینز آف دی گیلیکسی امریکا میں اگست کی نمبر ون فلم قرار پائی۔