اشتہار

اسلام آباد :سرکاری چینل کی نشریات بند ہونے کے بعد بحال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دھرنے کے مظاہرین سرکاری چینل کی عمارت میں گھس گئے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ٹیلی وژن کی نشریات بند ہونے کے بعد بحال کر دی گئیں،  فوج طلب کرنے پر کارکنان دفتر سے باہر نکل گئے۔

اسلام آباد میں جاری احتجاج میں روز بہ روز شدت آتی جارہی ہے، آزادی وانقلاب مارچ کے شرکاء کا ریڈ زون میں داخل ہونا، دھرنے ، گو نواز گو  کی نعرے بازی ،رہنماؤں کی تقاریر، مذاکرات میں ناکامی  اور فوج کا ثالثی کردار جاری ہے۔

آزادی وانقلاب مارچ کے شرکاء  سرکاری چینل کی عمارت میں گھس گئے اور یوں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ٹیلی وژن کے نیو ز چینلز پی ٹی وی اور پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات بند کرادی گئی۔

- Advertisement -

فوج کی طلبی پر کچھ  دیر بعد بحال ہوگئی ہے۔

مظاہرین سرکاری نیوز چینل کی عمارت کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور اسٹاف کو یرغمال بنا لیا، کشیدہ صورت حال کے پیش نظر فوج طلب کر لی گئی ، آرمی کے ہر اول دستے سرکاری عمارت میں داخل ہوئے اور دس منٹ کے اندر دفتر کو خالی کرنے کی وارننگ دے دی ۔ فوج کی طلبی پر کارکنان دفتر سے باہر آگئے۔

ادھر کپتان خان اور شیخ السلام نے کارکنان کو ہدایت دیں کہ وہ کسی بلڈنگ میں داخل نہ ہوں اور جو کارکنان پی ٹی وی کے دفتر میں داخل ہوئے ہیں وہ باہرآجائیں، عمران خان نے پی ٹی وی کے دفتر میں گھسنے والے افراد سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

علامہ طاہرالقادری نے مظاہرین کو ہدایت کی کہ پاک فوج جو حد متعین کر دے اُس سے آگے نہیں بڑھنا، کارکنان کو کنٹرول کرنا بس میں ہے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، دھرنے میں پچھتر فیصد تعداد عوام کی ہے، ،عوام کو اُن کی حکومت دی جائے

Comments

اہم ترین

مزید خبریں