سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زُکربرگ نےگزشتہ روز اپنے ایک اسٹیٹس میں کہا کہ وہ 14ویں صدی کے مسلمان سائنسدان ابن خلدون کے پُرستار ہیں۔
انہوں نے اپنے اسٹیٹس میں کہا کہ وہ فی الوقت ابن خلدون کی بنیادی کتاب موقدمہ پڑھ رہے تھے، جبکہ دیکھا جائے تو ابن خلدون کے اصولوں پر کئی اہم تاریخی کتابیں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقدیمہ ابن خلدون کی سب سے بہترین کتاب ہے جسیے اس تاریخ دان نے 1377 میں لکھی تھی۔
اس کتاب کو ابتدا سے آج تک عالمگیری شہرت حاصل ہے، ابن خلدون کو جدید سماجیت، تاریخ اور معاشیت کا بانی سمجھا جاتا ہے۔
فیس بک کے بانی نے کہا کہ اس کتاب کو ان فیس بک پیج کی ایئر آف بکس قرار دیا جائے گا۔
تیرہویں صدی میں اس دانشور نے دنیا کی تاریخ پر لکھا جس میں اس کی توجہ معاشرہ اور کلچرل ،سیاست ،تجارت اور سائنس پر نظر رکھی، دنیا کی جدید ترقی کے باوجود بات پہلے کچھ تھی اوراب کچھ مختلف ہے۔