فیصل آباد: زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے ماں اور چار بیٹیوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ناقص میٹریل کئی قیمتی جانیں لے گیا، ٹھیکری والا کی رہائشی بیوہ خاتون حمیدہ اپنی چار بیٹیوں کے ساتھ مکان میں رہتی تھی اور بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر اپنے کنبے کی کفالت کرتی تھیں۔
پیر کی شام مزدور مکان کی تعمیر میں مصروف تھے کہ اچانک چھت زور دار دھماکے سے گرگئی، ملبے تلے دب کر حمیدہ اور اسکی تین بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ایک بیٹی اور ٹیوشن پڑھنے آئے، سات سالہ جڑواں بھائی حماد اور بلال دوران علاج دم توڑ گئے۔
ڈی سی او نورالامین مینگل نے کہا کہ ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث حادثہ رونما ہوا۔ افسوس ناک حادثے میں حمیدہ کا داماد عمران ، مستری اور دو مزدور زخمی بھی ہوئے۔