پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

قائد اعظم کا کردار نبھانے والے اداکار سرکرسٹوفر لی انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: فلم جناح میں قائد اعظم کا کردار نبھانے والےہالی ووڈ معروف اداکار سرکرسٹوفر لی انتقال کر گئے۔

ایسا اداکار جس کے مداح کئی ہزار ہیں عارضہ قلب میں مبتلا ہالی ووڈ کے مشہور زمانہ اداکار کرسٹوفر لی ترانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 کرسٹوفر لی نے کئی لا زوال کرداروں کے ساتھ ساتھ انیس سو اٹھانوے میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی زندگی پر بننے والی فلم جناح میں قائد اعظم کا کردار نبھا کرپاکستانیوں کے دل میں گھر کرلیا۔

 انیس سو اڑتالیس میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے کرسٹو فر نے ہورر فلموں میں اداکاری فلم بینوں کو حیران کردیا۔

 انہوں نے ڈھائی سو فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے، جیمز بانڈ سیریز کی فلم دی مین ود دی گولڈن گن میں ولن کا کردار ایسا نبھایا کہ ان کے مداح اسے آج تک نہیں بھول سکے۔

 کرسٹوفر لی نے دا وکر مین اور مشہور برطانوی فلم ’لارڈز آف دی رنگ‘ میں بھی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے، بہترین کارکردگی پر انھیں کئی ایواڈز کے ساتھ ساتھ سر کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں