اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

قومی ائیرلائن کا کارنامہ، حاجی آگئے، سامان جدہ رہ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ائیر لائن کی لاجواب سروس کا کارنامہ سامنے آگیا، پرواز نے حاجیوں کو آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے کراچی تو پہنچا دیا مگر حاجیوں کا سامان جدہ میں ہی چھوڑ آئی، جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی حج پرواز پی کے تھری زیرو ون ٹو آٹھ گھنٹے تاخیر کے بعد کراچی پہنچی، تاہم پی آئی اے انتظامیہ حاجیوں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی، سامان نہ ملنے پر مسافروں نے جناح ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔

کراچی پہنچنے پر مسافروں کو معلوم ہوا کہ ان کا سامان پی آئی اے کی غفلت کے باعث جدہ ایئرپورٹ پر رہ گیا، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامہ مسافروں کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی، جس پرمسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج کیا اور جلد ازجلد سامان منگوانے کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب پشاور آنے والی حج پرواز بھی سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، پی کے تین پانچ صفرآٹھ کو صبح آٹھ بجے پہنچنا تھا، ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشنل وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں