ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

قومی اقتصادی کونسل: 15کھرب کاترقیاتی پیکج منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرِصدارت اقتصادی کونسل کا اجلاس اختتام پذیرہوگیا، اجلاس میں معیشت کی بحالی کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم میاں نوازشریف کے زیرِصدارت منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیزترکرنے کے لئے 15 کھرب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکج منظور کیا گیا۔

اجلاس میں جی ڈی پی کا حدف 5.5 مقرر کیا گیا ہے جو کہ مالی سال 2013-2014 میں 4.14 تھا۔

قومی ادارہ برائے شماریات

اقتصادی کونسل کے اجلاس میں پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام کا حجم 695 بلین رکھا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال 525 بلین تھا جس میں 100 بلین کی غیر ملکی امداد بھی شامل تھی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ ترقیاتی کاموں میں چاروں صوبوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پربرتاؤ کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ گوادر کاشغر ترقیاتی منصوبوں پربرق رفتاری کے ساتھ کام کیا جائے اورانہیں جلد ازجلد ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں