کراچی: قومی ائیر لائن کا شیڈول ایک مرتبہ پھر شدید بدنظمی کا شکارہوگیا، کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں سے پروازوں نے تاخیر سے اڑان بھریں گی ۔
کراچی سے ملتان جانیوالی پی کے380چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 نے ڈھائی گھنٹے تاخیر کے ساتھ اڑان بھری ۔
ریاض سے سیالکوٹ جانیوالی پی کے756ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور مسقط سے لاہور جانیوالی پرواز پی کے230میں دو گھنٹے تاخیر ہوئی ۔ پروازوں میں گھنٹوں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ بروقت فلائیٹ کے نہ ہونے سے نہ صرف ان کا وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ شدید اذیت جھیلنی پڑتی ہے۔