کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیئےہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے والے پانچ کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، ان کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی،وہاب ریاض،فواد عالم،انور علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔
پانچوں کرکٹرز نے الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی نجی کمپنی کے ٹی وی اشتہار میں بورڈ سے اجازت لیے بغیر ماڈلنگ کی تھی جسکی وجہ سے انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑی بغیر اجازت اشتہار میں کام نہیں کر سکتے ہیں اور اسکے لیےاین او سی لینا ضروری ہے۔