پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

قومی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، پارلیمانی رہنماؤں کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےعزم کا اعادہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سمیت مجوزہ قانونی اقدامات کی منظوری دیدی گئی ہے۔

وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت قومی پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق آرمی ایکٹ میں تبدیلی کی جائے گی، اس ترمیم کا مقصد دہشتگردوں کے مقدمات کی فوری سماعت ہے، اس بل کو اکیسویں آئینی ترمیمی بل کہا جائے گا۔

آئینی ترمیمی بل کے تحت خصوصی عدالتوں کے دوسال کیلئے قیام کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے گا، اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ قوم اور سیاسی قیادت دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ قومی قیادت کا قومی لائحہ عمل کے بیس نکات پرفوری عمل کیا جائے گا، اکیسویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

بل کی منظوری کے لیے شیڈول ون میں ترمیم کرکے شق نمبر تین میں ایک نئی شق شامل کی جائے گی۔ ائینی ترمیم کے تحت پاکستان آرمی ایکٹ انیس سو باون، پاکستان ائر فورس ایکٹ انیس سو ترپن، پاکستان نیوی آرڈیننس انیس سو اکسٹھ اور تحفظ پاکستان آرڈیننس دو ہزار چودہ میں ترمیم کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیر کوئی مقدمہ نہیں چلایا جا سکے گا، اکیسویں آئینی ترمیم کے لئے ووٹنگ پیر کو ہوگی اور قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کے بعد بل قائمہ کمیٹی کو نہیں بھیجا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں