لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے لئے لاہور سے روانہ ہوگئی، جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا سے تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے لاہور سےکولمبو روانہ ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم لنکن ایئر لائن کے ذریعے کولمبو جائے گی۔ ٹیم میں کپتان مصباح الحق نائب کپتان اظہر علی، محمد حفیظ اور یونس خان سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔
پاکستانی ٹیم سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ پانچ ون ڈے میچزدو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.
ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہےکہ سری لنکا کا دورہ اہم ہے۔
سنیئر کھلاڑیوں کی خلا پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔ لنکا ڈھانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں اہداف پورے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
سری لنکا روانگی سے قبل وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنا ضروری ہے۔
سنیئرز کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ سعیداجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے، خلا پرکرنے میں وقت لگے گا۔