اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

لاہورہائیکورٹ: ایان علی کی درخواستِ ضمانت پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھبیس جون کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایان علی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی، وکیل ایان علی سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایان علی بیرون ملک نہیں جارہی تھی، ایان علی کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایان علی نے نہ تو بورڈنگ کارڈ حاصل کیا اور نہ ہی اس کے پاسپورٹ پر بیرون ملک ایگزٹ کی مہر لگی، کسٹم حکام نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر غیر قانونی طور پر ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں کسٹم بنچ نہ ہونے کی بناء پر ضمانت کیس کو پرنسپل سیٹ پر منتقل کیا گیا ہے،ایان علی پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، ماڈل ایان علی کے خلاف ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

جس پر عدالت نے کسٹم حکام کو چھبیس جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں