لاہور: شہرکے علاقے گوالمنڈی میں گھرکی چھت گرنے سےدو علیحدہ خاندانوں کے تین افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی میں 3منزلہ بوسیدہ مکان کی چھت مکینوں پرآگری جس کے نتیجے میںدو معصوم کلیاں اپنے والد سمیت جاں بحق ہوگئیں جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 40 سالہ اکرام اوراس کی دو بچیاں نور فاطمہ (پانچ سال) اوردعا (چار سال) اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب مکان میں رہائش پذیر ایک اورخاندان کے دو بچے اوران کا چچا سانحے کے نتیجے میں شدید زخمی ہیں، ریسکیو ٹیم نے زخمی افراد کو نزدیکی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سنگین نوعیت کے فریکچرہیں۔
جاں بحق ہونے والی بچیوں کی ماں حادثے کے وقت کھانا بنانے کے لئے گھرکی نچلی منزل پرموجود تھی لہذا وہ حادثت سے محفوظ رہی لیکن اس کی دنیا اجڑگئی ہے۔