لاہور میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ گوالمنڈی میں دو گروپوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجہ میں سترہ سالہ سلیمان جاں بحق اور10 افراد زخمی ہو گئے۔
واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کے اہلخانہ بھی آ گئے اور پولیس سے انصاف کی اپیل کرتے رہے۔
- Advertisement -
پولیس کی بھاری نفری نے ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہونے والے سلیمان کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔