بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، دھند کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثرہوئی ہے بلکہ پروازوں کی آمدورفت بھی معطل ہو کررہ گئی ہے۔

وسطی اور جنوبی پنجاب میں دھند میلوں پرچھائی ہوئی ہے، چند گز کا سفر بھی محال ہوگیا ہے، شدید دھند کے باعث حادثات سے بچنے کے لیے موٹرو وے کو کئی مقامات پربند کردیا گیا ہے، حد نگاہ صفر ہونے پرفیصل آباد اورکالاشاہ کاکو کے مقام پر انٹرچینج سے سالم تک موٹروے کوٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے نے مسافروں کو جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،لاہورمیں بھی دھند کے ڈیرے ہیں، پروازوں کی آمدورفت بھی بری طرح متاثرہے، مسافرکو طویل انتظارکرنا پڑ رہا ہے،لاہور میں شدید دھند کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ لاہورایئرپورٹ پرلینڈ نہیں کرسکا اور طیارے کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ رواں ماہ جاری رہے گا،سرگودھا میں بھی شدید دھند پڑ رہی ہے، دھند کی وجہ سے مختلف ٹریفک حادثات میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے، فیروزوالا کے قریب چارگاڑیاں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، بورےوالا، ملتان وہاڑی، اٹک، حسن ابدال میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں چھ افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
   

اہم ترین

مزید خبریں