لاہور: معمولی تنازعے نے بے گناہ لیسکو ملازم کی جان لے لی، پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا ہے، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کو آگ لگادی۔
لاہور ميں قبضہ مافیا نے ليسکو اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ پوليس اہلکار سميت دو افراد کو زخمي کرديا، پوليس نے دو گھنٹے تک مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کرليا۔
سکھ نہرغبانپورہ ميں قبضہ مافیا کے رکن آصف نے ليسکو کی جگہ پر ڈیرہ بنا رکھا ہے، جہاں اس نے ليسکو کے ٹيوب ويل آپريٹر محمد منشاء کو تلخ کلامي کے بعد فائرنگ کرکے قتل کرديا۔
اطلاع ملنے پر پوليس کي بھاري نفري موقع پر پہنچي تو ملزم آصف نے ڈيرے کے اندر پناہ لے کر فائرنگ شروع کردي۔ جس سے ایک مالي اور پوليس اہلکار بھي زخمي ہوگئے۔
پوليس نے دو گھنٹے کي کوشش کے بعد ملزم آصف کو گرفتار کرليا۔
مقتول محمد منشاء تين بچوں کا باپ اور جائے وقوعہ سے چند قدم کے فاصلے پر سرکاري کوارٹر ميں رہائش پذير تھا۔ لیسکو اہلکاروں نے ساتھی کے قتل پر کام چھوڑ دیا۔
لیسکو اہلکار قبضہ مافیا کی جانب سے اس بہیمانہ قتل کیخلاف لیسکو اہلکاروں اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے ملزم کے ڈیرے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سامان نذرآتش کر دیا۔