جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہور: جلائے جانے والا نوجوان نعمان اسپتال میں دم توڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :گلشن راوی لاہور میں چند روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے جلائے جانے والا نوجوان نعمان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

لاہور کے علاقہ گلشن روای میں چند روز قبل نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے 16 سالہ نعمان مسیحی پر اس وقت مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جب وہ بازار میں سامان لینے کے لیے گیا تھا، درزی کی دکان پر کام کرنے والے نعمان کو شدید زخمی حالت میں میو اسپتال داخل کروایا گیا، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج چل بسا۔

اس واقعے کے بعد وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپیشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف سے رپورٹ طلب کی تھی۔

- Advertisement -

پولس نے نعمان کے چچا ندیم کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا تاہم اس کیس میں پیش رفت اس وقت ہوئی، جب نعمان کے نانا نے انوسٹی گیشن پولیس کو یہ بیان دیا کہ نعمان کو اس کے چچا ندیم نے ہی جائیداد کے تنازع پر زندہ جلایا ہے۔

پولیس ابھی مختلف پہلوں پر تفتیش کررہی ہے ، متوفی کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں