لاہور: موسلادھا بارش کا سلسلہ جاری ہے، کالی گھٹاوں اور تیز ہواؤں سے موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں کی طرح گجرانوالہ کے گردونواح میں گہرے بادل تیزہوائوں اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
سیالکوٹ میں چمکتے سورج کو کالی گھٹاؤں نے چھپا لیا۔بارش کے ساتھ ژالہ باری سے شہریوں کے چہرے دمک گئے، کوئٹہ اور چمن میں بھی بارش اور ژالہ باری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔
لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہیگا۔
فیصل آباد میں بادل برسے تو فضا میں اندھیرہ چھا گیا، لاہور میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھکر، سرگودھا، شیخوپورہ، لکی مروت اور کوئٹہ میں بھی وقفے وقفے سے جاری بارش نے موسم میں خنکی کردی ہے۔
سیالکوٹ میں چمکتے سورج کو کالی گھٹاؤں نے چھپا لیا، بارش کے ساتھ ژالہ باری سے شہریوں کے چہرے دمک گئے، کوئٹہ اور چمن میں بھی بارش اور ژالہ باری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔
سندھ کی صورتحال کچھ الگ ہے، میر پور خاص میں بارش اور ہواؤں سے موسم سرد ہیں تو کراچی میں گرمی سے شہری پریشان ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہیگا۔