لاہور:لاہور میں بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افرد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے غازی چوک پرایک کار اپنے راستے پر روانہ تھی کہ ایک سمت سے آنے والی تیز رفتار بس کار سے آ ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہادیہ، سادیہ اور انکے ماموں عمران موقع پرجاں بحق جبکہ نوجوان احسان اوراسکی والدہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں جناح اسپتال متقل کر دیا گیا۔
بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے پولیس نے بس قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔