ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاہور: پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ون ڈے میں مدمقابل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچ کی ون ڈے سیریز آج شروع ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام رہی اور اب ون ڈے میں امتحان ہونے جارہا ہے، زمبابوے سے پہلے ایک روزہ میچ کیلئے میدان سج گیا ہے،  پہلے ایک روزہ میچ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، شائقین بے تاب ہیں جبکہ ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے کے لئے بھی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تین بجے کے بعد شائقین کے لئے انٹری بند ہوجائے گی، پولیس اور کمانڈوز نے اسٹیڈیم کے اطراف پوزیشن سنبھال لی ہے۔

ون ڈے سیریز کے لئے فاسٹ بولر محمد سمیع اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے مختار احمد کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

 پاک زمبابوے سیریزکی ٹرافی کی نقاب کشائی مہمان کپتان ایلٹن چگمبورااوراظہرعلی نے کی۔

اس موقع پر ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے مین شائقین ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان کا رخ کریں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے سیریز کے تینوں میچ جیتنا اہم ہیں۔

مہمان کپتان بھی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نظر آئے، چگمبورانے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازو ں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ فیلڈنگ اوربولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

زمبابوین کپتان پاکستان اور زمبابوے کے تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ڈے نائٹ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں