لاہور: وزیراعظم نواز شریف اور سیاسی رہنمائوں نے لاہور کے گرجاگھروں میں دھماکوں کی پر زور مذمت کی ہے اور بیگناہ انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورواقعے کی رپورٹ طلب کر لی ۔
عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی امداد مہیا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی سمت درست کی جائے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دھماکہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری، چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الہی نے بم دھماکوں کی شدید مذمت مزمت ہے۔
جمہوری وطن پارٹی نے جاں بحق افراد کےلواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری تحفظ عزاداری کونسل اور جعفریہ الائنس کے رہنمائوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
یونائیٹڈمنارٹی کےصدرنورس مسیح اور کرسچین ڈیموکریٹک وائس نے حکومت سے تحفظ دینے کی اپیل کی ہے۔