لاہور: میو اسپتال میں کل تین مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔
لاہور کے میو اسپتال میں پینتیس سالہ سلیم اٹھائیس سالہ بشارت اور بیس سالہ وریام کو داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی، لاہور میں دو ماہ میں ڈینگی کے بیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔
ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے قائم محکمہ صحت کی کیبنٹ کمیٹی برائے ڈینگی آج ہونیوالے اجلاس کی صدارت مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کریں گے۔