پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

لاہور: کرایوں میں 7فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومتِ پنجاب نے کرایوں میں سات فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ بیس کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی پچیس روپے سستا کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ خوراک پنجاب اور چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین کی زیرِصدارت ایک اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق انٹر سٹی پیٹرول گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد جبکہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹراسٹی کے کرایوں میں 7 پیسے فی کلو میٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گڈز کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کے نئے کرایوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کمشنرز اور ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

صوبائی وزیرِ نے اجلاس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے، اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 25 روپے کم کر دی گئی ہے، لہذا ضلعی انتظامیہ روٹی کی نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کرے اور اس قیمت پر بھر پور طریقے سے عملدرآمد کرایا جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں