بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لندن: پاپ گلوکار ہایمی وائن ہاؤس کی زندگی پر منبی فلم کا پریمئر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی پاپ گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی یاد میں ان کی زندگی پرمنبی دستاویزی فلم کا پریمئر ہوا۔

کم عمری میں پاپ گلوکاری کے میدان میں اپنے فن کا لوہا منوانے والی برطانوی پاپ گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کے آبائی شہر میں ان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا رنگارنگ پریمئر ہوا۔

اس موقع پر ایمی کے دوست احباب نے ریڈ کارپٹ پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، چھ مرتبہ گریمی ایوارڈ یافتہ ایمی وائن ہاؤس جولائی دوہزار گیارہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھی۔

ایمی کی دستاویزی فلم کی ڈائریکشن معروف ڈائریکٹر آصف کباڈیا نے دی، یہ فلم تین جولائی کو لندن کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں