اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لیاری سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 تک جا پہنچی ہے۔

اے ۤآر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جس کے بعد لیاری سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد19 ہوگئی۔

اس حوالے سے ڈی جی ریسکیو1122 نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہویے بتایا ہے کہ ابھی بھی آپریشن مکمل ہونے میں مزید 8 گھنٹے سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔

امدادی ٹیمیں جدید اور ہیووی مشینری کے ذریعے منہدم عمارت کا ملبہ ہٹانے میں تاحال مصروف عمل ہیں، ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیاری سانحہ میں اب تک 6 خواتین اور ایک بچہ سمیت مجموعی طور پر 19 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور ملبے تلے دبے ہوئے مزید افراد کو زندہ بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی، جس کے نتیجے میں 19 افراد دب کر جاں بحق اور خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

ملبے سے تین ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا تاہم ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری سانحہ میں 30 سے زائد افراد کی ملبے میں دبے ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ریسکیو ٹیمیں مشینری کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں