جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کاعمران خان کو ٹیلی فون

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا،سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع کو افسوسناک قرار دیا۔

بل گیٹس نے منگل کی شام عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ آرمی پبلک اسکول کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عمران خان سے اظہار تعزیت کیا۔

 اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں بل گیٹس نے صحت کا اتحاد مہم شروع کرنے پر عمران خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ صحت کا اتحاد پاکستانی بچوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

- Advertisement -

 بل گیٹس نے کے پی کے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایسے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، بل گیٹس نے کہا کہ پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔

 جواب میں عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کے صحت مند مستقبل کی ضما نت ہے ، وفاقی حکومت سے اختلافات کے باوجود انہیں صحت پروگرام کا حصہ بنایا تاکہ آنے والی نسلوں کا مستقل تاریک نہ ہو۔

 بل گیٹس نے اختتامی کلمات کہتے ہوئے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ سے بات کرکے خوشی ہوئی عنقریب دوبارہ رابطہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں