لاہور کے علاقے عسکری نائن میں تشدد کرکے گھریلو ملازمہ کو ہلاک کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مالکن نے اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔
مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی گھریلو ملازمہ دس سالہ ارم اوکاڑہ کی رہائشی تھی مالکن ناصرہ نے اقبال جرم کر لیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اسے ملازمہ پر پیسے چوری کرنے کا شبہ تھا۔
ناصرہ کے شوہر الطاف کے مطابق وہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا، اس کا کہنا ہے کہ اس بیوی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جبکہ بیٹے ابرار کے مطابق اس نے ملازمہ کو ہسپتال پہنچایا تھ
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
مقتولہ کی غمزدہ ماں نے وزیراعلٰی شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔