اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہ رمضان کاچاند دیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کااجلاس مفتی منیب  الرحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے چاند دیکھنے کی  شہادتیں موصول نہ ہونے کے باعث پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال نازک معاملہ ہے جلد بازی نہ کی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے میڈیا کو بھی متنبہ کیا کہ غیر تصدیق شدہ پیش گوئیوں کو نشر نہ کیا جائے۔

مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں زونل کمیٹیوں کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی  شریک تھے جبکہ اسلام آباد، لاہور ، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

تاہم کہیں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہ ہونے پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے کی رپورٹ دیدی گئی۔ جس کے مطابق پاکستان بھر میں پہلا روزہ انیس جون بروز جمعۃ المبارک کو ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا، مفتی منیب گرتے گرتے بچے، جنہیں وہاں موجود علما ء کرام نے سنبھال لیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

اجلاس کے دوران علما کرام اور محکمہ موسمیات کے افسروں میں تلخ کلامی ہو گئی ۔ علما کا مؤقف تھا کہ محکمہ موسمیات والے پہلے ہی چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کر دیتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے افسروں نے اس بارے میں وضاحت کی جس سے بات آگے نہ بڑھی اور معاملہ ختم ہو گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ کل ہوگا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جب کہ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

جس کے بعد اب خلیج سمیت ان تمام ممالک میں یکم رمضان اٹھار جون بروز جمعرات کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں