اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

محسن علی نے لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چمن بارڈر سے گرفتار محسن علی نے لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی گُتھی پانچ سال بعد سلجھ گئی، گرفتار ملزم محسن علی سید نے لندن میں عمران فاروق کے قتل کا اعتراف کرلیا، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم کے بیانات ریکارڈ کئے۔

- Advertisement -

عمران فاروق کے قاتل محسن علی نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اپنا جرم قبول کرلیا، محسن علی سید کے مطابق شریکِ ملزم کاشف نے عمران فاروق پر چھریوں سے وار کئے اور وہ اس کے ساتھ کھڑا تھا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ عمران فاروق کا قتل الطاف حسین کی سالگرہ پر کیا گیا۔

معظم علی نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ عمران فاروق کے دونوں قاتلوں محسن اور کاشف کو لندن بھجوانے کے تمام انتظامات اس نے کئے تھے، محسن علی اور کاشف کو کراچی ائیر پورٹ سے محفوظ مقام منتقل کرنے کی ذمہ داری میری تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں