لاہور: محکمہ آبپاشی پنجاب میں ڈیزل کی خریداری کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، بیکار مشینری کیلئے دو ارب روپے کا ڈیزل خریدا گیا۔
پنجاب کے محکمہ آبپاشی میں اربوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا، ڈیزل کی خریداری کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے گئے۔
چیف انجنیئر ڈویلپمنٹ، ملتان اور فیصل آباد کے افسران کی ملی بھگت سے بیکار مشینری کیلئے دو ارب روپے کا ڈیزل خریدا گیا، میگا اسکینڈل سامنے آنے پر اینٹی کرپشن متحرک ہوئی اور چیف انجنیئر زاہد منصور، ایکسیئن طارق نیاز اور ایکسیئن رانا افضل کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
تاہم اس کے بعد چیف انجنیئر کی محکمانہ ترقی کا کیس بھی روک دیا گیا ہے، دوسری جانب کرپشن میں ملوث افراد کو بچانے کیلئے صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان سرگرم ہوگئے ہیں۔