اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنادی ہے، رمضان المبارک میں ملک کے بیشتر علاقوں میں خوشگوارموسم کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سورج کی مسلسل تپش اور موسم کی کرختگی کے بعد اب عوام کی خوش ہونے کی باری ہے، موسم کا حال بتانے والوں نے رمضان کے مہینے کے لئے خوشگوار موسم کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران موسم میں خنکی رہے گی اور ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش بھی ہوگی۔
- Advertisement -
ڈی جی میٹ غلام رسول کے مطابق مون سون کا آغاز جون کے آخری دس دنوں کے دوران ہوگا، جس کے بعد رمضان المبارک میں موسم کی تلخی کم رہے گی اور بارش کا بھی امکان ہے۔