منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ 100ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کی جانب سے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں 100ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے، جس کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ 60 سے 70 فیصد کے درمیان ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ وسطی بھارت میں موجود سسٹم آج رات پاکستان کے شمال میں داخل ہوگا، جس کے بعد سندھ میں 2 جولائی سے یہ سسٹم فعال ہو جائے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ 2جولائی کی رات ہیوی اسپیل کراچی میں بھی اثر انداز ہوگا، سسٹم 3 جولائی کو تھرپارکر اور اندرون سندھ تیزبارش کا سبب بنے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کے ہیوی اسپیل 3 جولائی کی صبح شروع ہونے کے واضح امکانات ہیں۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ممکنہ بارشوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی ، جس میں 2 تا 5 جولائی کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 2 جولائی سے مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی ، جس کے باعث کراچی ، حیدرآباد تھرپارکر ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، بدین، ٹھٹھہ ، ٹنڈو الہیار ، جامشورو میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ موسلادھار بارش سے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں اور بارش سے قبل تیز گرد آلود ہوائیں اور آندھی کے بھی قوی امکانات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں