جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مستقبل میں تھری ڈی اور فور ڈی پرنٹر کا کردار غیر معمولی ہو گا

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل کی ٹیکنالوجی میں تھری ڈی اور فور ڈی پرنٹر کا کردار غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔

میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے اب فور ڈی پرنٹنگ تک ایجاد کر لی ہے، جس کے تحت کسی مادے کو پانی کے ساتھ تعامل کی صورت میں مختلف اور نئے مواد میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک دن ان پرنٹروں کے ذریعے ایسے یونیفارم تیار کیے جا سکیں گے، جن کے رنگ ان کے ماحول کے مطابق تبدیل ہو سکیں گے۔ ان ماہرین کے مطابق اس سلسلے میں ابتدائی قدم اٹھائے جا چکے ہیں۔

برطانوی دفاعی کمپنی بی اے ای سسٹمز نے حال ہی میں ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں تھری ڈی اور فور ڈی پرنٹرز کے ذریعے مستقبل کے امکانات دکھائے گئے ہیں، اس ویڈیو میں ایک جہاز کو ایک اور جہاز پرنٹ کرتے دکھایا گیا ہے، جو اس کے سامان کے خانے سے اچانک بیدار ہوتا ہے اور اڑنے لگتا ہے۔

بی اے ای کے تھری ڈی پرنٹنگ ڈویژن کے سربراہ میٹ سٹیوینز کے مطابق ’یہ ایک طویل المدتی عمل ہے، مگر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ ایک دن ہم ان پرنٹروں کی مدد سے پورے کے پورے طیارے بھی بنانے لگیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں