اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے دھرنوں کیخلاف درخواستوں کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ یہ سیاسی معاملہ ہے، سپریم کورٹ کو اس کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں، دھرنے کو ملک کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جائے بنیادی حقوق کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی دھانلی کے باعث موجودہ اسمبلی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے، لاہور میں ہونے والی ہلاکتیں بھی اس دھرنے کی ایک وجہ ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ دھرنے کیخلاف درخواستیں مسترد کی جائیں۔